سال 2012 ء میں پاکستان نے کئی ایشین ٹائٹل اپنے نام کئے

منگل 1 جنوری 2013 19:11

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) دوہزار بارہ پاکستان کیلئے کھیلوں میں بہترسال ثابت ہوا۔ پاکستان نے ہاکی، کبڈی، کرکٹ اور ڈیف کرکٹ میں ایشیائی ٹائٹل اپنے نام کئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال دوہزار بارہ میں مصباح الحق کی قیادت میں ایشیا کپ میں حصہ لیا۔ بنگہ دیش میں ہونے والے ایونٹ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا۔

عمر گل نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ لاہور میں ہونے والے دوسرے ڈیف ایشیا کرکٹ کپ میں گرین شرٹس نے میدان مارلیا۔ پاکستان نیسری لنکا کو بانوے رنز سے زیر کرکے دوسری ڈیف ایشیا کرکٹ کپ کا ٹائٹل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان دوہزار بارہ میں بدقسمتی سے کبڈی ورلڈ کپ تو نہ جیت سکا لیکن قومی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد اکتیس کے مقابلے میں چالیس پوائنٹس سے شکست دے کر ایشیا کبڈی ٹائٹل اپنے نام ضرور کیا۔

کبڈی کے بعد پاکستان نے جس میں کھیل میں بھارت کو دھول چٹائی وہ تھا قومی کھیل ہاکی،،، پاکستان نے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں ہونے والی ایشین چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے زیر کرکے تاج اپنے سرسجایا۔ گرین شرٹس نے بھارت سے دوہزار گیارہ کی شکست کا بدلہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :