فیصل آبا د،ذخیرہ اندوزوں اور فلور ملز ما لکا ن نے مارکیٹ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا ،آٹے کی زیا دہ مقدار مہنگے داموں افغا نستان اور خیبر پختوں خواہ سمگل کیے جا نیکا انکشاف، یو ٹیلٹی سٹورز پر آٹے کے تھیلوں میں 75فیصد کمی

منگل 1 جنوری 2013 19:10

فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء)ذخیرہ اندوزوں اور فلور ملز ما لکا ن نے مارکیٹ میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کر دیا آٹے کی زیا دہ مقدار مہنگے داموں افغا نستان اور خیبر پختوں خواہ سمگل کیے جانے کا انکشاف یو ٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹے کے تھیلوں میں 75فیصد کمی یوٹیلٹی سٹورپر 20 کلو آٹے کا تھیلا 630روپے میں فروخت ہوتا جبکہ اوپن مارکیٹ میں710سے لیکر 725روپے تک فروخت ہو رہا ہے تفصیلات کے مطا بق ضلعی انتظا میہ کی چشم پوشی ذخیرہ اندوزوں نے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر دی یو ٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹے کی سپلا ئی میں 75فیصد کمی کر دی گئی فیصل آباد ریجن کے 400یو ٹیلٹی سٹور پر 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 630روپے اور اوپن مارکیٹ میں710روپے سے725 روپے ہے ذرائع نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں اور فلور ملز ما لکا ن نے زیادہ منافع کما نے کے لیے مہنگے داموں آٹے کی سمگللنگ افغانستان اور خیبر پختون خواہ شروع کر دی اور آٹا غریب آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ذرائع نے بتایا کہ اگر پنجاب حکو مت نے آٹے کی سمگلنگ کو فوری طور پر نہ روکا تو ائندہ چند دنوں میں صوبہ بھر میں آتے کا سنگین بحران پیدا ہو جا ئے گا اور 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800تک پہنچ سکتی ہے ۔