حافظ آباد،سال نو کا پہلا قتل ، معمولی جھگڑے پر مخالفین نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما کے بیٹے کو قتل کر دیاگیا

منگل 1 جنوری 2013 19:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) سال نو کا پہلا قتل ، حافظ آباد کے محلہ رشید پورہ میں معمولی جھگڑے پر مخالفین نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما کے 18سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ رشید پورہ کے رہائشی پیپلز پارٹی کے ضلعی راہنما شیخ محمد نواز کے بیٹے علی حمزہ کا اپنے ہی محلہ کے صدام حسین ،محمد ادریس ، رحمت علی وغیرہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے علی حمزہ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :