Live Updates

ن لیگ کامنشور تو لوٹ مارہے نوازشریف نہ جانے کس منشور کااعلان کرنا چاہتے ہیں، لوٹے اکٹھے کرنا اس جماعت کی خاصیت ہے، لوٹے بنانے کی صنعت کے بانی شریف برادران ہیں، مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سید ہ ماجدہ زیدی کابیان

منگل 1 جنوری 2013 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سید ہ ماجدہ زیدی نے کہا ہے کہ ن لیگ کامنشور تو لوٹ مارہے نوازشریف نہ جانے کس منشور کااعلان کرنا چاہتے ہیں، لوٹے اکٹھے کرنا اس جماعت کی خاصیت ہے، لوٹے بنانے کی صنعت کے بانی شریف برادران ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کوبد حال بنانے کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے ،اس کامنشور کبھی عوام کی فلاح کے لئے نہیں ہوسکتا ،جس منشور پر اس جماعت نے ووٹ حاصل کئے وہ اب اپنے پاؤں تلے روند رہی ہے ، ن لیگ جھوٹوں کی جماعت ہے جس کاکام عوام کونئے نئے خواب دیکھناہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا منشور اب پوری دنیا جان چکی ہے اس لئے اب کوئی اس کے ساتھ نہیں، یہ دوسری جماعتوں کوکیا ساتھ لے کر چلے گی یہ تو خود تنہا رہ گئی ہے،اے پی ڈی ایم میں دوسری جماعتوں سے دھوکہ کرنے کے بعد اب کوئی اس پر اعتبار کرنے کوتیار نہیں،یہ جماعت تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے اور آئندہ انتخاب میں اس جماعت کاخاتمہ ہوجائے گا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات