سی این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

منگل 1 جنوری 2013 18:44

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء) سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی قائم کردہ ذیلی کمیٹی نے سی این جی کی نئی قیمت کا بالاآخر اعلان کردیا ہے۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین اُوگرا سعید احمد خان نے بتایا کہ ریجن ون میں سی این جی کی فی کلو نئی قیمت چوہتر روپے چالیس پیسے ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک کلوگرام سی این جی پر بجلی کی لاگت 7روپے 22پیسے بنتی ہے، یہ لاگت نیپرا کے ٹیرف کے مطابق طےکی گئی ہے۔ سی این جی اسٹیشنز پر مشینری کی تعمیر و مرمت کا کام زیادہ ہوتا ہے، اس کے لئے فی کلو 5روپے 20پیسے رکھے گئے ہیں۔سی این جی اسٹیشنز کا فی کلو مارجن 4روپے 32پیسے رکھا گیا ہے۔ریجن ون میں سی این جی کی قیمت میں 12روپے76پیسے اضافہ ہوا ہے،ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت میں 14روپے16پیسے اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :