حکومت پاکستان نے قرض لینے کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 1 جنوری 2013 18:21

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء) کسی معاملے میں باقاعدگی ہو نا ہو قرض لینے میں ضرور ہونی چاہیے، نئے سال کی پہلی سہ ماہی شروع ہوتے ہی حکومت پاکستان نے قرض لینے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ جنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں حکومت ملک کے اندر سے 1200 ارب روپے ادھار لے گی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعلان کے مطابق حکومت پاکستان جنوری سے مارچ کے دوران ٹی بلز کی چھ نیلامیوں میں 11 سو 25 ارب روپے قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسی طرح پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی بھی 3 نیلامیاں ہونگی جن سے 75 ارب روپے کا قرض حاصل کیا جائے گا۔اس طرح صرف ایک سہ ماہی میں 1200 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق قرض پر ملک چلانے کی عادت کے باعث ملک کے اندرونی قرضے 8 ہزار 330 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 400 ارب روپے سے زائد کے بیرونی قرضے اس کے علاوہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :