امریکا کو طورخم اور چمن سے اسلحہ لے جانے کی اجازت

منگل 1 جنوری 2013 18:19

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔1جنوری۔ 2013ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہا ہے کہ امریکا کو طورخم اور چمن سے اسلحہ لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر حکام کے مطابق کسٹم جنرل آرڈر میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت امریکا کوطورخم اور چمن سے راہ داری مل گئی۔ ایف بی آر کے مطابق امریکا کو طورخم اور چمن سے اسلحہ لے جانے کی اجازت دیدی گئی، امریکا فوجی گاڑیوں کے پرزہ جات بھی لے جاسکے گا تاہم کیمیائی اور ایٹمی مواد یا پرزہ جات پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :