وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روسی سفارتخانے کی گاڑی کو روکنے پر گاڑی میں موجود روسی سفارتی عملے کا ضروری دستاویزات دینے اور گاڑی سے اترنے سے انکار

منگل 1 جنوری 2013 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) وفاقی دارالحکومت کے کاروباری علاقے بلیو ایریا میں ٹریفک پولیس کے قوانین کی خلاف ورزی پر روسی سفارتخانے کی گاڑی کو روکنے پر گاڑی میں موجود روسی سفارتی عملے نے ضروری دستاویزات دینے اور گاڑی سے اترنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو بلیو ایریا میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے روسی سفارتخانے کی ایک گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث روک لیا اور جب ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی میں موجود افراد سے ضروری دستاویزات طلب کرتے ہوئے گاڑی سے باہر آنے کیلئے کہا تو روسی سفارتی عملہ نے گاڑی سے نکلنے اور دستاویزات دینے سے انکار کردیا۔