طاہر القادری کس کے خلاف جائیں گے یہ سمجھ نہیں آرہا ، ووٹ دے کر فیصلہ عوام نے کرناہے ، سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 1 جنوری 2013 16:57

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کس کے خلاف جائیں گے یہ سمجھ نہیں آرہا ، ووٹ دے کر فیصلہ عوام نے کرناہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ امن کی پالیسی کو اپنایا ہے اور آئندہ بھی امن کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد وقت پر ہونا چاہئے اور پیپلز پارٹی کی حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب لانے والے عوام کے پاس جائیں ، انتہا پسندوں کو مذاکرات کیلئے پرتشدد کارروائیاں بند کرنا ہوں گی اورپرتشدد کارروائیاں بند کئے بغیر انتہا پسندوں سے مذاکرات کسی صورت طے نہیں پا سکتے۔