ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، اسکردو منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

منگل 1 جنوری 2013 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ منگل کو اسکردو منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔بلتستان ڈویژن میں دیامر ، چلاس اور استور سمیت تمام بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ۔تاہم سردی کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

پہاڑوں پر کئی کئی فٹ برف جمی ہوئی ہے اور یخ بستہ ہوؤں نے ڈویژن بھر کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ آزادکشمیر کے تفریحی مقامات اور مری میں بھی برفباری تھم گئی ۔تاہم سیاحوں کی آمد و رفت جاری ہے۔سندھ، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سرد ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں سڑکوں پر چہل پہل نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی۔جہاں درجہ حرارت منفی 14ڈگری رہا۔ استور منفی 12 جبکہ پاراچنار اور کالام میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری رہا۔ قلات اور ہنزہ منفی 8 ،گلگت اورگوپس منفی 6 ،دالبدین منفی 5 ،دروش ،چترال،راولا کوٹ اور دیر منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کاکم سیکم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں6،پشاور 2 اور کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آبادمیں 2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :