کراچی‘فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون اورپولیس اہلکارسمیت 7افراد جاں بحق ‘ 24 گھنٹوں میں18 ہلاکتیں، ا ورنگی ٹاوٴن بخاری کالونی میں گھر سے ملنے والا دو کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

منگل 1 جنوری 2013 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) کراچی میں فائرنگ اور تشددکے مختلف واقعات میں خاتون اور پولیس اہلکارسمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے‘ چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہوگئی ۔ ا ورنگی ٹاوٴن بخاری کالونی میں گھر سے ملنے والا دو کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا ۔منگل کو پولیس کے مطابقکراچی میں پولیس اہلکار کو سائٹ کے علاقے میٹروول میں نشانہ بنایا گیا۔

گلبہار تھانے کی حدود خاموش کالونی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی جس سے کار میں سوار کے ایم سی گڈاپ ٹاوٴن کے افسر رزاق بلوچ جاں بحق ہوگئے۔ کورنگی ضیاء کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ راشد مہناس روڈ پر لاثانیہ ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا وردی میں ملبوث سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے جاں بحق ہوا،جس کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی،مقتول کی لاش کو پہلے دارالصحت اسپتال اور پھر ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا،دوسری جانب جام گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے 26 سالہ رضیہ خاتون جاں بحق ہوئی جو گھر سے لاپتہ تھیں اور اْ ن کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ کھوکھراپار میں درج تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے پچیس سالہ عمران جاں بحق ہوا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ادھر لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں پاور ہاوس کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی جسے اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔دوسری جانب ا ورنگی ٹاوٴن بخاری کالونی میں گھر سے ملنے والا دو کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پندرہ افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :