الیکشن کے دوران سکیورٹی کے تمام امور کی ذمہ دار فوج ہوگی‘ ہماری الیکشن کرانے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا‘ سیاسی جماعتوں کی طرف سے جن کمزوریوں کی نشاندہی کی جارہی ہے ان کا جائزہ لیا جارہا ہے، چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی میڈیا سے بات چیت

منگل 1 جنوری 2013 14:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران سکیورٹی کے تمام امور کی ذمہ دار فوج ہوگی‘ ہماری الیکشن کرانے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا‘ سیاسی جماعتوں کی طرف سے جن کمزوریوں کی نشاندہی کی جارہی ہے ان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے مکمل طورپر تیار ہے ۔ اسمبلیوں کی آئینی مدت 16مارچ کوپوری ہوگی،اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعدکسی بھی وقت الیکشن کے لئے مکمل طورپر تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوج نے الیکشن مہم میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ الیکشن مہم کے دوران سیکیورٹی کے تمام امور فوج کے سپرد کئے جائیں گے ہماری الیکشن کرانے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا‘ سیاسی جماعتوں کی طرف سے جن کمزوریوں کی نشاندہی کی جارہی ہے ان کا جائزہ لیا جارہا ہے