2012ء دہشتگردی کے درجنوں واقعات کو پیچھے چھوڑ کر رخصت‘ نئی امیدوں اور امنگوں کو لے کر 2013ء کا سورج طلوع ، نئے سال کے دوران ملکی سیاسی افق پر چھائی بہت سی شخصیات رخصت ہونگی‘ الیکشن ہونے پر اقتدار کے ایوانوں میں بہت سی تبدیلیاں آئیں گی‘ ‘ نئے سال میں صدر زرداری ستمبر ‘ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نومبر اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری دسمبر میں اپنی مدت پوری کرکے رخصت ہو ں گے‘ نئے سال کے آغاز سے ملک میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں، برسہابرس تک پاکستان پر راج کرنے والے منہ زور بیوروکریسی کے بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے ‘ گریڈ 22کے 24سینئر بیوروکریٹس کی اپنے گھروں کو رخصتی ہو گی
منگل 1 جنوری 2013 14:52
(جاری ہے)
نگراں حکومت کو اقتدار ملے گا مگر صرف بطورامانت۔
تین ماہ کے اندر اندر یہ نگراں حکومت انتخابات کا انعقاد ممکن بنائے گی۔ اس درمیان میں ہی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی میعاد بھی پوری ہوجائے گی۔ انتخابات کے بعدسب کچھ نیا ہوگا۔ نئی کابینہ ،نئے وزیراعظم اورنئے ایوان نمائندگان۔ان سے بھی بڑے عہدوں کی بات کریں تو ستمبر کے مہینے میں صدر آصف علی زرداری کے عہدے کی بھی معیاد پوری ہوجائے گی۔ نومبر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل پرویز اشرف کیانی ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ دسمبر کے مہینے میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری بھی اپنی ملازمت کو خیر باد کہہ دیں گے۔بڑے عہدوں میں سے ایک یعنی صدرکا عہدہ آصف علی زرداری کو دوبارہ مل سکتا ہے لیکن اس کا دارومدار بھی آئندہ انتخابات اور اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت پر ہے۔ رواں سال اعلیٰ بیورو کریسی کے منہ زور 24 وفاقی سیکرٹریز بھی اپنی مدت پوری کرنے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔رواں سال 2013 کے دوران برسہابرس تک پاکستان پر راج کرنے والے بیوروکریسی کے بڑے بڑے 24برج الٹ جائیں گے ، قوم کو داغ مفارقت دیکر رخصت ہونے والے 24 گریڈ 22کے سینئر بیوروکریٹس میں 3 صوبوں کے چیف سیکرٹریز ‘ 2 صوبوں کے پولیس سربراہان سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری مذہبی امور ، سیکرٹری شماریات ، سیکرٹری اطلاعات سمیت متعدد وفاقی سیکرٹریز شامل ہیں ، رخصت ہونے والوں میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ، صدر زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کیخلاف نوازشریف دور میں سیف الرحمن کے ساتھ مل کر کرپشن کے مقدمات بنانے والے حسن وسیم افضل بھی شامل ہیں جو تقریباً پانچ سال او ایس ڈی رہنے کے بعد گھر چلے جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.