آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کریں گے‘ طاہر القادری کی حمایت کا مطلب حکومتی اتحاد سے باہر ہونا نہیں‘ طاہر القادری نے اصلاح کے پہلو کو اجاگر کیا، طاہر القادری کی حمایت کرکے ہم نے اصلاح کی طرف قدم بڑھایا ہے ‘(ن) لیگ نے ابھی سے دھاندلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں‘ دو تہائی اکثریت کے دعوے کرکے کیٹ واک کی جارہی ہے‘ شہباز شریف نے پانچ سالوں میں قوم کے کھربوں روپے ناکام سکیموں میں ضائع کئے ہیں ، نائب وزیراعظم اور (ق) لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی لاہور میں پریس کانفرنس
منگل 1 جنوری 2013 14:51
(جاری ہے)
ہم اصلاح کی طرف جا رہے ہیں ، طاہر القادری نے اصلاح کا پہلو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں الیکشن کمیشن کو پہلے سے آگاہ کردیا تھا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے امکانات ہیں لٰہذا بیلٹ باکس رینجرز کی نگرانی میں پولنگ سٹیشن تک پہنچائیں جائیں تاکہ کسی قسم کی دھاندلی نہ ہونے دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پوسٹر بیلٹ کے ذریعے تمام ووٹ (ن) لیگ کو دلوائے گئے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ 100 فیصد بیورو کریسی (ن) لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ (ن) لیگ کے خلاف ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ضمنی انتخابات میں تحفظات کے حوالے سے الیکشن کمشن کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کے بغیر ہی دوتہائی اکثریت کا کہہ کر ادھر ادھر کیٹ واک کررہے ہیں۔ ابھی تو الیکشن ہوا ہی نہیں ، پہلے الیکشن ہونے دیں پھر دیکھیں نتائج کس کے حق میں جاتے ہیں۔ (ن) لیگ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات دھاندلی سے جیتے ہیں ، (ن) لیگ عوام کو کیا کہہ کر ووٹ مانگے گی جبکہ پچھلے 5 سالوں میں ان کی متعارف کرائی گئی تمام سکیمیں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں ، جن میں روٹی سکیم ، آشیانہ سکیم ، لنگر سکیم ، ییلوکیپ ، دانش سکول ، گرین ٹریکٹر سکیم اور لیپ ٹاپ سکیم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 64 ہزار پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے قائم کئے جانے والے فنڈز کو لیپ ٹاپ سکیم میں منتقل کردیا گیا۔ یہ وہ سکول تھے جہاں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے تھے مگر اس فنڈسے لیپ ٹاپ خرید لئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.