جمہوریہ چیک کی کلارازاکو پولووا ، سربیا کی بوجانہ جووانوسکی اور رومانیہ کی مونیکا ..
تازہ ترین : 1

جمہوریہ چیک کی کلارازاکو پولووا ، سربیا کی بوجانہ جووانوسکی اور رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو ڈبلیو ٹی اے شن زن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں

شن زن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) جمہوریہ چیک کی کلارازاکو پولووا ، سربیا کی بوجانہ جووانوسکی اور رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو ڈبلیو ٹی اے شن زن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئیں۔ چین کے شہر شن زن میں کھیلے جا رہے خواتین ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی کلارازاکو پولووا نے یوکرین کی ایلیا سوی ٹولینا کے خلاف 6-1 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کرلی۔ سربیا کی بوجانہ جووانوسکی نے چین کی ڈوان پنگ پنگ کو 6-1 اور 6-3 سے ہرادیا۔ ایک اور میچ میں رومانوی کھلاڑی مونیکا نکولیسکو نے برطانیہ کی لارا رابن سن کو 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2013 - 14:13:25

اس خبر پر آپ کی رائے‎