روسی ٹینس کوئین ماریہ شراپوا کندھے کی انجری کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

منگل 1 جنوری 2013 14:13

برسبین( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) سابق عالمی نمبر ایک اور فرنچ اوپن کی چیمپئن ماریہ شراپوا کندھے کی انجری کے باعث برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ ماریہ شراپوا کو برسبین اوپن انٹرنیشنل انجری ایونٹ کے اپنے پہلے میچ کے دوران ہوئی جس کے بعد وہ میچ اور ایونٹ سے دستبردار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ماریہ شراپوا نے کہاکہ وہ انجری کے باعث اپنا میچ جاری نہیں رکھ سکتی تھیں جس وجہ سے میچ اور ایونٹ سے دستبردار ہوئی اب میری توجہ اپنی انجری سے چھٹکارا پانے پر مرکوز ہوگی تاکہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرسکوں۔

ماریہ شراپوا نے گزشتہ سال بھی انجری کی وجہ سے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :