پریمیئر لیگ میں مانچسٹرسٹی کے مڈ فیلڈر سمیرناصری پرتین میچوں کی پابندی

منگل 1 جنوری 2013 14:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء)پریمیئر لیگ میں مانچسٹرسٹی کے مڈ فیلڈر سمیرناصری پرتین میچوں کی پابندی عائددی گئی۔کیروروڈ میں ہونے والے میچ میں ناروچ کے دفاعی کھلاڑی سبیسٹنگ بیسنگ کو ٹکرمارنے پرناصری کومیچ کے پہلے ہی ہاف میں ریڈ کارڈ دکھا کرباہر کردیا گیا تھا اگرچہ مانچسڑ سٹی یہ میچ 4-3 سے جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

مانچسٹر سٹی کے منیجر روبرٹومینکنی نے میچ کے بعد ریفری مائیک جانس اوران کے لائن مینز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا کہا تھا تاہم مانچسٹر سٹی نے باقاعدہ اعلان کیا کہ وہ ناصری کو ریڈ کارڈ دکھانے پر ریفری کیخلاف اپیل نہیں کریں گے۔اگر مانچسٹر سٹی اپنے ہی مڈ فیلڈر کوریڈ کارڈ دکھانے پراپیل نہیں کرتی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اگلے تین میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔

(جاری ہے)

فٹبال ایسوسی ایشن نے ویب سائٹ پراس بات کی تصدیق کی ہے کہ سمیر ناصری کواگلے تین میچوں کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔پابندی کے بعد ناصری نئے سال پرہوم لیگ میں اسٹاک، ہفتے کوایف ایکپ کے تیسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں ویٹفورڈ اور13 جنوری کو لیگ ٹرپ میں آرسنل کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔یاد رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیبل پرمانچسٹر سٹی سے 7 پوائنٹ کی برتری کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ناصری کی موجودگی میں پوائنٹس کے فرق میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔