ڈیرن بیزلی امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

منگل 1 جنوری 2013 14:11

فلوریڈا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق بزنس ڈویلپمنٹ منیجرڈیرن بیزلی کو امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیاگیا، ڈیرن بیزلی فروری میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے گلوبل ڈویلپمنٹ مینجر اور نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش کیلئے کام کرنیوالی کمیٹی کے ممبر ٹم اینڈرسن نے کہاکہ ڈیرن بیزلی کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتں بروئے کار لائیں گے۔

امریکی کرکٹ بورڈ کے صدر گلیڈ سٹون ڈینی نے کہاکہ امید ہے کہ ڈیرن بیزلی اپنے تجربے کو بروئے کارلاتے ہوئے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرینگے۔ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ نومبر 2010ء میں ڈان لاکر بی کو ہٹائے جانے کے بعد سے خالی تھا جس پر سابق نائب صدرنبیل احمد عارضی طور پر کا م کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :