پاک بھارت کولکتہ ون ڈے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور پریکٹس، چنائی میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہے،کھلاڑی سیریز جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 1 جنوری 2013 14:11

کولکتہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری اور دوسرے مقابلے میں فتح کے عزم کے ساتھ قومی ٹیم نے منگل کے روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم چنائی سے گزشتہ روز کولکتہ پہنچی تو گرین شرٹس کے ہمراہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی بھی چارٹرڈ فلائٹ سے کولکتہ پہنچے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم نے ایڈن گارڈنز میں ہونیوالے پہلے سیشن میں ٹیم فزیکل ٹریننگ اور دوسرے سیشن میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔

ٹیم منیجر کے مطابق چنائی میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہے۔کھلاڑی سیریز جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔اوپنر ناصرجمشید کی شاندار سنچری اور جنیدخان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے فتح حاصل کرنے والی قومی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کا دوسرا معرکہ تین جنوری کو لڑے گی۔