عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کارجحان

منگل 1 جنوری 2013 14:11

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کی فروری کیلئے سودے11سینٹ کے اضافے کے بعد91.82 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی آئل کی فروری کیلئے سودے 11 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 111.11 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔