یوریاکھاد کی فروخت میں 18 فیصد کمی

منگل 1 جنوری 2013 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء)گزشتہ سال کے گیارہ ماہ میں یوریا کی فروخت اٹھارہ فیصد کم ہو گئی۔جنوری سے نومبر تک تینتالیس لاکھ ٹن یوریا فروخت کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں باون لاکھ ٹن سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

اے کے ڈی سکیورٹیز کے مطابق یوریا کی فروخت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ گیارہ ماہ میں کھاد بنانے والے مقامی اداروں کی فروخت پچیس فیصد کمی سے اکتیس لاکھ ٹن کی سطح پر رہی جبکہ اسی عرصے میں امپورٹڈ یوریا کی فروخت پینتالیس فیصد اضافے سے دس لاکھ ٹن کی سطح پر رہی ۔