چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

منگل 1 جنوری 2013 14:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سے آئندہ تین برسوں میں چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمد ات میں دو سو فیصد اضافہ کیا جائے گا اور برآمدات سے تین ارب ڈالرز سالانہ کا قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینریر ایسوسی ایشن کے چیئرمین آغا سیدین کے مطابق حکومت چمڑے کی صنعت کو بنیادی اہمیت دیتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک دوہزار بارہ پندرہ کے تحت وزارت تجارت کی تجاویز کی روشنی میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایکسپورٹ پروموشن لیدر کونسل کے قیام کی منظوری دی جس سے شعبہ کی برآمدات میں کئی گنا اضافے کو یقینی بنایا جا سکے گا، انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :