حکومت نے بینکوں سے پانچ سو بیاسی ارب روپے قرض لیا

منگل 1 جنوری 2013 14:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء)حکومت پاکستان نے رواں مالی سال میں اکیس دسمبر تک بینکنگ سیکٹر سے پانچ سو بیاسی ارب روپے قرض لیا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق چودہ سے اکیس دسمبر کے دوران حکومت نے بینکنگ سیکٹر کو آٹھ ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کئے ۔ اس عرصے میں شیڈول بینکوں سے سولہ ارب روپے قرض لے کر مرکزی بینک کو چوبیس ارب کی ادائیگی کی گئی جس سے مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں سے حکومتی قرضوں کا حجم چھ سو ساٹھ ارب روپے ہوگیا جبکہ اس عرصے میں مرکزی بینک کو اٹہتر ارب روپے ادا کئے گئے۔