سال 2012 ء میں پاکستان کو 2 ارب 37 کروڑ ڈالرکی امداد ملی

منگل 1 جنوری 2013 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) سال دوہزار بارہ کے دوران پاکستان کو ملٹی لیٹرل اوربائی لیٹرل ڈونر ایجنسیز سے دو ارب سینتیس کروڑ ڈالرکی امداد ملی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے دسمبر دوہزار بارہ کے درمیان ملٹی لیٹرل ڈونرز نے بیاسی کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالرجبکہ بائی لیٹرل ڈونرز نیایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملٹی لیٹرل ڈونرز میں ورلڈ بینک کی جانب سے چون کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک بائیس کروڑ پچیس لاکھ اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے پانچ کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ دوہزار بارہ میں سب سے زیادہ ،، بیاسی کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالرکی فنڈنگ امریکہ نے کی جس میں یو ایس ایڈ کے اکیاسی کروڑ ستر لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔ بائی لیٹرل ڈونرز میں برطانیہ سے سات کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر، آسٹریلیا سے چھ کروڑ چودہ لاکھ، یورپی یونین سے دوکروڑ دس لاکھ، سعودی عرب سے چودہ لاکھ اور جاپان سے اڑتیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

متعلقہ عنوان :