مہنگائی کی شرح 6 سال کی کم ترین سطح پرآگئی

منگل 1 جنوری 2013 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) سال دوہزار بارہ کے اختتام پر مہنگائی کی شرح چھ سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔ سال دوہزار بارہ کے آغاز سے مئی تک افراط زر کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری رہا لیکن جون دوہزار بارہ سے اب تک اس میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جون دوہزاربارہ میں شرح مہنگائی گیارہ اعشاریہ تین فیصد تھی جو سال اختتام تک چھ سال کم ترین سطح سات فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

جون دوہزار بارہ کے بعد سے مہنگائی کی رفتارمیں کمی دیکھی جارہی ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے مہنگائی کی شرح کا ہدف ساڑے نو فیصد مقررکیا تھا۔ گزشتہ پانچ ماہ کی اوسط افراط زرساڑے آٹھ فیصد بنتی ہے جو مقررہ ہدف سے نیچے ہے۔ افراط زر میں کمی،،، معیشت کیلئے ایک اچھا شگون ہے لیکن اگلے چھ ماہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امپورٹ بل کا تیس فیصد سے زائد حصہ تیل کی ادائیگی پرخرچ ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تواس کا مہنگائی کی شرح پربراہ راست اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :