رواں سال ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں کمی کا سامنا

منگل 1 جنوری 2013 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) ایف بی آر رواں سال کے لئے ٹیکس وصولیوں کے2781 ارب روپے کے ہدف کا پہلے چھ ماہ میں صرف اڑتیس فیصد اکھٹا کرسکا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق آٹھ سو بانوے ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔

(جاری ہے)

حتمی اعداو شمار آنے تک پہلے چھ ماہ میں نو سو ارب روپے کی ٹیکس وصولی تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق دو سو ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں کراچی کے حالات اور چھٹیوں کے باعث پینسٹھ ارب روپے کا ریونیو کا نقصان ہوا، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کا تیئس سو اکاسی ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کے لئے اگلے چھ ماہ میں چودہ سو اسی ارب روپے اکھٹا کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :