یمن،امریکی سفیرکے قاتل کو القاعدہ کی طرف سے 3کلو سونے سے نوازنے کاانکشاف ، امریکی سفیر کے قاتل کو تین کلو سونے سے نوازا گیا، امریکی سفارت خانے بہت حساس ہیں،ہم بہت مشکلات میں وہاں کام کر رہے ہیں ،ان حالات میں یمن کی حمایت جاری رکھیں گے ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 1 جنوری 2013 13:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء ) امریکہ نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں مارے جانے والے امریکہ کے سفیر کو قتل کرنے کے لئے القاعدہ کی جانب سے سونے کی پیشکش کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انکشاف فون آڈیو ٹیپ کے ذریعے سامنے آیا۔ انکشاف کے مطابق امریکی سفیر کے قاتل کو تین کلو سونے سے نوازا گیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانے بہت حساس ہیں اور ہم بہت مشکلات میں وہاں کام کر رہے ہیں لیکن ان حالات میں بھی ہم یمن کی حمایت جاری رکھیں گے۔