امریکہ ،فِسکَل کلِف، ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، جو بائیڈن کے ری پبلکنز اراکین کانگریس کے ساتھ مذاکرات میں ڈیل کے معاملات کو طے کیا گیا،کانگریس کی عمارت میں جو بائیڈن اور سینیٹ میں اکثریتی ریپبلکن لیڈر مِچ میک کونل کے درمیان مذاکراتی عمل جاری رہا، ڈیل کے تحت منظور ہونے والے مالیاتی بل کا نفاذ ہوگیا،حکومت اور ریپبلکنز کے درمیان ہونے والی ڈیل کے تحت امریکہ میں امراء کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہو گا ،حکومتی اخراجات میں 109 بلین ڈالر کی کمی تو کی جائے گی ، ڈیل کے تحت اخراجات میں کٹوتی کے معاملے میں شفافیت اور وسعت لانے کے لیے حتمی کٹوتی کے معاملے کو دو ماہ کے لیے موٴخر کر دیا ہے،وائٹ ہاوٴس
منگل 1 جنوری 2013 13:45
(جاری ہے)
اسی طرح حکومتی اخراجات میں بھی 109 بلین ڈالر کی کمی تو کی جائے گی لیکن ڈیل کے تحت اخراجات میں کٹوتی کے معاملے میں شفافیت اور وسعت لانے کے لیے حتمی کٹوتی کے معاملے کو دو ماہ کے لیے موٴخر کر دیا ہے۔
ڈیل کے تحت بظاہر ٹیکسوں کی شرح وہی ہوگئی ہے جو سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں تھی۔ ساڑھے چار لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کمانے والے 39.6 فیصد کے تحت ٹیکس ادا کریں گے۔ اوباما کی خواہش تھی کہ ڈھائی لاکھ ڈالر کمانے والوں پر 39.6 فیصد کے ٹیکس کا نفاذ کیا جائے۔ نئی ڈیل کے بعد اس کا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ سوشل سکیورٹی، ریٹائرمنٹ سیونگ اور ہیلتھ کیئر پر عائد عبوری دو فیصد ٹیکس کا خاتمہ ہو جائے گا۔امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنے حکومتی قرضوں کی انتہائی حد کو چھو لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پینشن اور ریٹائرمنٹ سیونگ حاصل کرنے والے افراد کی جمع شدہ رقوم کو ایڈجسٹ کر کے حکومتی امور کو جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ امریکہ کے حکومتی قرضوں کی انتہائی حد 16.394 ٹریلین ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وہ غیر معمولی اقدامات کرتے ہوئے موجودہ ایڈجٹسمنٹ سے اگلے دو ماہ گزارے جا سکتی ہے۔ اس مناسبت سے وزارت خزانہ کی جانب سے ایک خط کانگریس کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس حد سے دستوری پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان نئی کشمکش کو محسوس کیا جانے لگا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.