پشاور‘سال نو کے آغاز پر بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام، سربند میں 70 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

منگل 1 جنوری 2013 13:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) پشاو رمیں پولیس نے 70 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی‘ دھماکہ خیز مواد سربند میں قبائلی رہنماؤں کے گھر کے باہر ڈرم میں نصب کیا گیا تھا‘ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پولیس نے پشاور میں دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 70 کلوگرام بارودی مواد ناکارہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو علاقہ مکینوں نے اطلاع دی کہ مقامی قبائلی رہنما کے گھر کے باہر بارودی مواد موجود ہے جس پر پولیس نے گھر کے باہر ایک ڈرم سے مواد برآمد کر لیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملوث افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیا تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

متعلقہ عنوان :