2012ء صحافیوں کیلئے خطرناک ترین سال ثابت ہوا،132صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران جان سے دھونا پڑا، انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ

منگل 1 جنوری 2013 13:24

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2012ء صحافیوں کیلئے خطرناک ترین سال ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

سال 2012ء میں سب سے زیادہ صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران جان سے ہاتھ دھونا پڑا، انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی تحقیقاتی رپورٹ 2009ء میں 110 صحافی مارے گئے جبکہ 2011ء میں 102 صحافیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اس کے مقابلے میں 2012ء میں سب سے زیادہ 132صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران جان سے دھونا پڑا۔