رواں سال 2013 کے دوران برسہابرس تک پاکستان پر راج کرنے والے بیوروکریسی کے بڑے بڑے 24برج الٹ جائیں گے ، قوم کو داغ مفارقت دیکر گریڈ 22کے 24سینئر بیوروکریٹس کی اپنے گھروں کو رخصتی ہو گی ، جانے والوں میں 3 صوبوں کے چیف سیکرٹریز ‘ 2 صوبوں کے پولیس سربراہان سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری مذہبی امور ، سیکرٹری شماریات ، سیکرٹری اطلاعات سمیت متعدد وفاقی سیکرٹریز شامل ، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ، صدر زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کیخلاف نوازشریف دور میں سیف الرحمن کے ساتھ مل کر کرپشن کے مقدمات بنانے والے حسن وسیم افضل تقریباً پانچ سال او ایس ڈی رہنے کے بعد گھر جائیں گے‘ آئی جی پنجاب اور سیکرٹری وفاقی محتسب ریٹائرڈ ہوگئے

منگل 1 جنوری 2013 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1جنوری2013ء) رواں سال 2013 کے دوران برسہابرس تک پاکستان پر راج کرنے والے بیوروکریسی کے بڑے بڑے 24برج الٹ جائیں گے ، قوم کو داغ مفارقت دیکر رخصت ہونے والے 24 گریڈ 22کے سینئر بیوروکریٹس میں 3 صوبوں کے چیف سیکرٹریز ‘ 2 صوبوں کے پولیس سربراہان سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری مذہبی امور ، سیکرٹری شماریات ، سیکرٹری اطلاعات سمیت متعدد وفاقی سیکرٹریز شامل ہیں ،آئی جی پنجاب اور سیکرٹری وفاقی محتسب یکم جنوری کو ریٹائرڈ ہوگئے‘ رخصت ہونے والوں میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو ، صدر زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کیخلاف نوازشریف دور میں سیف الرحمن کے ساتھ مل کر کرپشن کے مقدمات بنانے والے حسن وسیم افضل بھی شامل ہیں جو تقریباً پانچ سال او ایس ڈی رہنے کے بعد گھر چلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن اور سیکرٹری وفاقی محتسب امتیاز احمد قاضی یکم جنوری کو ریٹائر ہوگئے ‘ سیکریٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ شیخ انجم بشیر 22 جنوری ‘وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری رشید احمد 26 اپریل ‘ گریڈ 21کے او ایس ڈی سابق ڈپٹی چیئرمین نیب حسن وسیم افضل 26اپریل ‘گریڈ 22کے او ایس ڈی ظفر محمود 29 اپریل‘ وفاقی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن محمد جاوید ملک یکم مئی‘ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کیپٹن (ر) غلام دستگیر اختر 22مئی‘ وفاقی سیکرٹری مذہبی چوہدری محمد اعظم ساما2 جون ‘ وفاقی سیکرٹری شماریات ڈویژن سہیل احمد15 جون‘ آئی جی بلوچستان طارق عمر خطاب 16 جون‘وفاقی سیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر22جولائی ‘وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن جاوید اقبال 31جولائی ، وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات جاوید اقبال 20 اگست‘ وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن شائیگان شریف ملک 2 ستمبر‘ وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ آصف غفور21 ستمبر‘ سپیشل سیکرٹری پانی و بجلی حمایت اللہ خان 27 ستمبر“وفاقی سیکرٹری پیداوار ڈویژن گل محمد رند 10 اکتوبر‘ چیف کمشنر اسلام آباد محمد طارق محمود پیرزادہ15 اکتوبر ‘ وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ڈویژن چوہدری قمر الزمان 4 دسمبر‘ سپیشل سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ ضًیاء الدین 14 دسمبر‘ چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ 14 ستمبر‘ چیف سیکرٹری سندھ محمد عباس19 دسمبر 2013ء میں ریٹائر ہوجائیں گے ۔