پشاور:سال نو کے آغاز پر بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام
تازہ ترین : 1

پشاور:سال نو کے آغاز پر بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) نواحی علاقے سربند میں ستر کلو وزنی بم ناکارہ بنا کر سال نو کے آغاز پربڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا . نیم قبائلی علاقے سے متصل گاؤں کینا بالا میں ایک قبائلی رہنما کے گھر کے باہر ایک مشکوک ڈرم پڑا ہوا تھا ۔ جس پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ۔ ڈرم میں ستر کلو وزنی بم نصب تھا جو ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھا ۔ پولیس کے مطابق بم پھٹ جاتا تو بہت زیادہ تباہی ہوسکتی تھی ۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2013 - 12:59:56

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :