رحمان ملک کا طاہر القادری کووزیر ستان میں امن مارچ کا مشورہ

منگل 1 جنوری 2013 11:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ہے کہ طاہر القادری لانگ یا شارٹ جو چائیں مارچ کریں تاہم وہ مشورہ دیں گے وہ فاٹا یا وزیر ستان میں امن مارچ کریں۔ اسلام آباد میں نئے سال کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ طاہر القادری مہمند ایجنسی جاکر بھی امن مارچ کرسکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکیم اللہ محسود نئے سال میں اس قوم کے بچوں پررحم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نواز شریف، چوہدری شجاعت اور چیف جسٹس کو بھی نئے سال کی مبارک باد دی اور کہا کہ وہ تمام سیاسی قائدین کو نئے سال کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ کورم ایجنسی میں گڑبگڑ کی اطلاع تھی اس لیے موبائل بند کیے۔ کراچی میں آج کسی بڑے واقعہ کی اطلاع نہیں تھی اور کراچی میں حالات کے پیش نظرموبائل فون بند نہیں کیے۔ اس سے پہلے انہوں نے پاکستان بیت المال کے سویٹ ہومز کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ 2013 کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا اور سال 2012 کے شہدا کے لیے دعائیں کی گئیں جبکہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :