الطاف حسین اور طاہرالقادری آج جلسہ سے خطاب کرینگے

منگل 1 جنوری 2013 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 1جنوری2013ء) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری آج کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروکا دورہ کر رہے ہیں ۔ جناح گراؤنڈعزیز آباد میں آج تاریخی جلسہ عام ”سفرِانقلاب پاکستان ہو گا جس سے الطاف حسین اور طاہر القادری اہم خطاب کرینگے۔ لانگ مارچ میں شرکت پر شکریہ ادا کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری آج نائن زیرو پہنچ رہے ہیں ۔

جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں تاریخی جلسہ عام ”سفرِانقلاب پاکستان آج ہو گا ۔

(جاری ہے)

جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ وسیع وعریض جناح گراؤنڈمیں پنڈال اوراسٹیج کی تعمیرکوحتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ چودہ جنوری کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کیلئے کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ الطاف حسین کی صاحبزادی افضاءالطاف نے والد کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے پاکٹ منی سے جمع ایک ہزارپاؤنڈ، کھلونے اور کپڑوں کا عطیہ دیا ۔ الطاف حسین نے نظام کی تبدیلی اور انتخابی اصلاحات کیلئے عوامی مارچ کے اخراجات کیلئے ملک بھر کے عوام ، مخیر حضرات اوراوورسیز پاکستانیوں سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔