Live Updates

بہاولپور،وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری صحت کی یقین دہانیوں اور عدالتی احکامات کے باوجود ہارڈ ایریا الاؤنس نہ ملنے کے خلاف نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف،کلریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین کا احتجاجی ریلیوں کاسلسلہ شروع

جمعرات 6 دسمبر 2012 20:32

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری صحت کی یقین دہانیوں اور عدالتی احکامات کے باوجود ہارڈ ایریا الاؤنس نہ ملنے کے خلاف نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف،کلریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین نے پھر سے احتجاجی ریلیوں کاسلسلہ شروع کر دیا ہے۔جمعرات کوآل پاکستان پیر ا میڈیکل سٹاف (رجسٹرڈ ) کے زیر اہتمام نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف،درجہ چہارم کے ملازمین اور کلیریکل سٹاف نے ریلی نکالی۔

ریلی میں شریک ملازمین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہارڈ ایریا کی منظوری اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر محمد اکرم ، نرسنگ ایسوسی ایشن سٹاف کی صدر سسٹر مونیکاجلال ، ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نازی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بہاول وکٹوریہ ہسپتا ل اور قائدا عظم میڈیکل کالج کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلو ک بند کرے۔

(جاری ہے)

ہارڈ ایر یا الاؤنس کا نوٹیفکیشن تمام ملازمین کیلئے ہوا ہے لیکن ایک سے16کے ملازمین کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔مقررین نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کئے گئے توپرامن احتجاج کا دورانیہ دو گھنٹے سے بڑھا دیا جائیگا اور ضرورت پڑنے پر بھر پور احتجاج،ڈیوٹیوں کا مکمل بائیکاٹ اور تا لہ بندی بھی کی جاسکتی ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات