پیپلزپارٹی نے پنجاب کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا، اب بھی کہتاہوں پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پنجاب میں حکو مت بنا ئیگی، سپر یم کورٹ نے وحیدہ شاہ کے تھپڑ کا نوٹس تو لے لیا پنجاب میں (ن) لیگ کے سر کاری وسائل کے استعمال ،ہوئی فائرنگ ،ضلعی حکو متوں ،محکمہ ایجو کیشن اور پٹواریوں کے ذریعے کی جانیوالی دھاندلی کا کیوں نوٹس نہیں لیا جا رہا ؟،شہبا زشر یف آصف زرداری کیخلاف بازاری زبان استعما ل کر نا بند کر دیں ورنہ ان کے ایسے راز عوام کے سامنے لائیں گے کہ یہ کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ،ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے اپنی ہی سٹیوں پر کا میابی حاصل کی ہمارے امیدوارں نے انتخابات کو سنجیدہ نہیں لیا ،ہم سیاستدانوں کو بدنام اور انکے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کرتے اس لیے اصغر خان کیس کی ایف آئی اے سے تحقیقات پر بھی سپر یم کورٹ سے معذرت کر لی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کی لاہور میں پر یس کا نفر نس

جمعرات 6 دسمبر 2012 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے پنجاب میں قومی وصوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی کہتاہوں کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پنجاب میں حکو مت بنا ئیگی، سپر یم کورٹ نے وحیدہ شاہ کے تھپڑ کا نوٹس تو لے لیا مگر پنجاب میں (ن) لیگ کے سر کاری وسائل کے استعمال ،ہوئی فائرنگ ،ضلعی حکو متوں ،محکمہ ایجو کیشن اور پٹواریوں کے ذریعے کی جانیوالی دھاندلی کا کیوں نوٹس نہیں لیا جا رہا ؟،شہبا زشر یف آصف زرداری کیخلاف بازاری زبان استعما ل کر نا بند کر دیں ورنہ ان کے ایسے راز عوام کے سامنے لائیں گے کہ یہ کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ،ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے اپنی ہی سٹیوں پر کا میابی حاصل کی ہمارے امیدوارں نے انتخابات کو سنجیدہ نہیں لیا ،ہم سیاستدانوں کو بدنام اور انکے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کرتے اس لیے اصغر خان کیس کی ایف آئی اے سے تحقیقات پر بھی سپر یم کورٹ سے معذرت کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب کے جنرل سیکر ٹری تنویر اشرف کا ئرہ کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا کہ گجرات میں تو (ن) لیگ نے دھاندلی کی انتہائی کر دی ہے وہاں پر سر کاری ملازمین کے ذریعے جعلی ووٹ ڈالے گئے اور مخالف امیدواروں کے خلاف پو لیس کے ذریعے کاروائی بھی کروائی گئی ،ہمارے پاس پنجاب حکو مت کی جانب سے کی جانیوالی دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں اور ضمنی انتخابات میں ہارنے والے کچھ لوگ (ن) لیگ کی دھاندلی کیخلاف عدالت میں جا ئینگے جبکہ کچھ لوگ نہیں جانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہوئی اور جہاں تک پنجاب میں ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کم ووٹ پڑ نے کا تعلق ہے تو اصل میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے ان انتخابات کو سنجیدہ ہی نہیں لیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ (ن) لیگ کے امیدواروں کی ہی سٹیں ہیں اور پنجاب میں ان کی حکو مت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی دھاندلی کی وجہ سے ٹر ن آؤٹ بھی عام انتخابات کے مقابلے سے بھی زیادہ رہا ہے جس سے دھاندلی کی مزید تصدیق ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جما عتوں کے تعاون سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آزاد اورخودمختار بنایا اور ہم سمجھتے تھے کہ اب ملک میں الیکشن شفاف ہونگے لیکن (ن) لیگ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کر کے الیکشن کمیشن کے آزاد ہونے اور شفاف انتخابات کے خواب پت پانی پھیر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی لوٹا کریسی پر یقین نہیں رکھتی لیکن سب جانتے ہیں (ن) لیگ میں پنجاب میں لوٹوں کا 45رکنی گروپ بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے سیف الر حمن کے ذریعے پیپلزپارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا لیکن پیپلزپارٹی ایسا نہیں کرتی اور آج پورے ملک میں کئی بھی کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ،ہم سیاستدانوں کو بدنام اور انکے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کرتے اس لیے اصغر خان کیس کی ایف آئی اے سے تحقیقات پر بھی سپر یم کورٹ سے معذرت کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ان پر صوبے میں فر قہ واریت کا بھی الزام ہے ،پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔