لوئر دیر، مسیکنی جندول میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کو دھچکا ،درجنوں خاندانوں کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 6 دسمبر 2012 19:37

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) یونین کونسل مسیکنی جندول میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا درجنوں خاندانوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے زیر اہتمام س مسیکنی میں منعقدہ تقریب میں اے این پی کے ضلعی سینئر نائب صدر وسابق ضلع ناظم عنایت اللہ‘ سب ڈویژنل صدر عبدالواحد یونین کونسل مسیکنی کے صدر فضل محمد جنرل سیکرٹری محمدروز کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی پی اور جماعت اسلامی کے درجنوں خاندانوں سابق کونسلرز عبدالطیف‘ سراج الباقی‘ فضل رحیم‘ ملک سید اعظم‘ نذر گل‘ امین اللہ‘ شیر علی ‘ رؤف خان اور جہانگیر خان ودیگر نے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر وسابق ضلعی ناظم عنایت اللہ نے کہا کہ اے این پی نے مشکل حالات میں حکومت کرکے پختونوں کے حقوق حاصل کر لئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکومتوں نے عوام کیلئے کوئی خدمت نہیں کی جبکہ اے این پی نے نامساعد حالات کے باوجود عوام کی بلا تفریق خدمت اور میگا ترقیاتی کام کئے انہوں نے ماضی میں سازش کے تحت ضلع دیر کو پسماندہ رکھا گیا تاہم اے این پی کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑینگے۔