نوشہرہ ،تحر یک ا نصا ف میں انٹر ا پا ر ٹی الیکشن میں 940 امید واروں نے نامزدگی فارم جمع کردئیے، اٹھ یونین کونسلوں میں (کل) کاغذات جمع کئے جائیں گے

جمعرات 6 دسمبر 2012 19:37

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) تحر یک ا نصا ف ضلع نو شہرہ میں انٹر ا پا ر ٹی الیکشن میں اب تک 940 امید واروں نے نامزدگی فارم جمع کردئیے اٹھ یونین کونسلوں میں کل کاغذات جمع کئے جائیں گے۔ جبکہ نوشہرہ ، رسالپور اور چراٹ چھاونی کے لے بعد میں انتخاب ہوگا سترہزارممبران اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے۔ مز ید ایک دن کے لئے ایکسٹنشن د یے کر نکہ پا ر ٹی محلص اور نظر یا تی کا ر کنو ں بھی رہے جائے تو کا غذ ا ت جمع کر ا سکے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ انٹرا پارٹی الیکشن کے چیرمین روف خان ایڈوکیٹ سیکرٹری ثا قب عالم ایڈوکیٹ، ممبران عبدالشہید ایڈوکیٹ، محمد نعیم ایڈوکیٹ اور افتخار ایڈوکیٹ پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے بائیس اورتیئس دسمبرکو ہوانے والے ضلع نوشہرہ کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے فار م نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقعے پر پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے صو با ئی فنا نس کمنٹی کے چیئر میں اشفا ق پر ا چہ نے صحا فیو ں سے با ت چیت کر ہوے کیا اس مو قع پر ریا ست سر حد ی ریاص ایڈو کیٹ ، سر ا ج خان ، عزیز اللہ جا ن ، نیر حیات بابر،ڈاکٹرعمران خٹک بھی مو جو د تھے ۔ الیکشن کمیٹی کے چیرمین روف خان ایڈوکیٹ اور سیکرٹری ثاقب عالم خان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ 22-23 دسمبر کو ہوانے والے پارٹی انتخابات کے لے پہلا مرحلہ کاغذات نامزدگی جمع کرناکی اج اخری تاریخ تھی۔

اور اب تک چالیس یونین کونسلوں مٰیں سے 940 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ جن میں سو خواتین بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر یونین کونسل میں تیرہ امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گئی جن میں ہر یونین کونسل کی سطح پرچار خواتین بھی شامل ہیں۔ آٹھ یونین کونسلوں کے لیے فارم نامزدگی جمع کرنامیں ایک صوبائی الیکشن چیرمین کی اجازت سے توسیع کردی گی ہے۔

کل ہی جانچ پڑتال ہوگی۔ اور کے بعد حتمی فہرست کا اعلان ہو گا نامکمل فارم مسترد کے جائیں گے اور جو ممبران شرائط پر پورا نہیں اترتے ان کے فارم بھی شامل نہیں کئے جائیں۔یہ امیدوار نو مرد اور چار خواتین منتخب کریں گے۔ جو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گا وہ صدر، اور اسی طرح دوسرے نمبر پر وانیوالے سینر نائب صدر اور بالتتریب اسی طرح کابینہ مکمل کی جائے گی۔

الیکشن کمیٹی نے کہا کہ ہر یونین کونسل جہاں پر ووٹروں کی تعداد زیادہ ہو گئی وہاں پر دو پولنگ بوتھ جبکہ ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک پولنگ بوتھ قائم کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کمپوٹرازڈ طریقے سے تمام ممبران نے اپنا ووٹ بنایا۔ اس موقع پر اشفاق پراچہ نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کے حقوق کی آواز اٹھائی۔ اور عمران خان کی اور ان کی ٹیم کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنھوں نے صاف اور شفاف طریقے سے پارٹی کے انتخابات کو یقینی بنایا اور کروائے۔

متعلقہ عنوان :