کراچی، نیو کراچی کے گودام میں آتشزدگی، لیاری ٹریول ایجنسی جل گئی

جمعرات 6 دسمبر 2012 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) نیو کراچی میں کپڑوں کی کترنوں کے گودام میں آگ لگ گئی، لیاری میں ٹریول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح نیو کراچی گودھرا کیمپ کے قریب عبداللہ کترن کے گودام میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے دو گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں موجود لاکھوں روپے کی کترنیں و دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا جبکہ چاکیواڑہ میں ایک ٹریول ایجنسی جل گئی۔ فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :