وحیدہ شاہ اہلیت کیس‘سپر یم کورٹ نے پی ایس 53 میں4دسمبر کو ہونے والا ضمنی انتخاب روکنے کا حکم ، وحیدہ شاہ کواپنی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی

جمعہ 30 نومبر 2012 12:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔30نومبر 2012ء) سپریم کورٹ نے وحیدہ شاہ اہلیت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ کے صوبائی حلقہ پی ایس 53 ٹنڈومحمد خان میں4دسمبر کو ہونے والا ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیا تاہم عدالت نے وحیدہ شاہ کواپنی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وحیدہ شاہ کی جانب سے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جس پر سپر یم کورٹ نے پی ایس 53 ٹنڈومحمد خان کے حلقے میں4دسمبر کو ہونے والا ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیا ۔عدالت نے وحیدہ شاہ کواپنی سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی ۔واضح رہے کہ حیدہ شاہ کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر4 دسمبر کوپی ایس53 ٹنڈو محمد خان کے حلقے میں الیکشن ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :