ممتازبھٹوکے بیٹے کیخلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں، ضیا الحق کے لگائے گئے سیاسی پودے نواز شریف خود کو تناور درخت سمجھنے لگے ہیں، پاکستان کی سیاسی آب و ہوا میں ن لیگ کی اہمیت کیکر کی جھاڑی سے زیادہ نہیں،صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن

منگل 30 اکتوبر 2012 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔30اکتوبر ۔2012ء) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ممتاز بھٹو کے بیٹے پر کوئی سیاسی مقدمہ درج نہیں ہوابلکہ زمین کے تنازعے پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا کوجاری اعلامیہ میں شرجیل میمن نے کہا کہ ممتازبھٹو کے بیٹے پر کوئی سیاسی مقدمہ درج نہیں ہوا، زمین کے تنازعہ پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ممتاز بھٹو اور کھوڑو برادری کے افراد میں زمین کے تنازعہ پر تین افراد قتل ہوئے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ضیا الحق کے لگائے گئے سیاسی پودے نواز شریف خود کو تناور درخت سمجھنے لگے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی آب و ہوا میں ن لیگ کی اہمیت کیکر کی جھاڑی سے زیادہ نہیں۔