کراچی، آئل فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو پایا نہ جاسکا

ہفتہ 22 ستمبر 2012 11:56

کراچی کے علاقے شیر شاہ کے قریب ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر سات گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب قائم ایک کوکنگ آئل فیکٹری میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بگیڈ حکام کے مطابق آگ فیکٹری کے فلنگ ڈیپارٹمنٹ میں لگی۔فائر برگیڈ حکام نے اس آگ کو تیسرے درجہ کی آگ قرار دے دیا ہے ۔ شہر بھر سے آئے ہوئے تیس سے زائد فائر ٹینڈرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

آگ بھجانے کے لئے پاک فضائیہ کے فائر ٹینڈرز واٹر باوزر اور اسنارکل بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوع پر موجود ہے ۔ آگ کے باعث اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران تین فائر فائٹرز بے ہوش ہوئیجنہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ گورنر سنڈھ ڈاکٹر عشرت العباد نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید بھی جائے وقوع پر پہنچے ۔ انھوں نے آئل فیکٹری کے اطراف کی فیکٹریوں کو خالی کرانے کے احکامات جاری کردئے ہیں

متعلقہ عنوان :