لاہور، فیکٹری میں آگ لگنے سے 23افرادجاں بحق ، متعدد زخمی، فیکٹری میں45افراد کام کرتے تھے

منگل 11 ستمبر 2012 18:32

لاہور بندروڈپرفیکٹری میں آگ لگنے سے 23افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر جوتے کے سول بنانے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میو اسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد کے نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے سے 18افرادجاں بحق اور 5زخمی ہوئے ہیں۔ جھلسنے والے 2افرادکی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں کے چھوٹے آپریشن کردیئے گئے ہیں۔فائربریگیڈکی10سیزائدگاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے ، فیکٹری میں چالیس سے پینتالیس افرا دکام کرتے تھے

متعلقہ عنوان :