چاند نظر نہیں آیا،پاکستان میں عیدالفطر پیر کو ہوگی، باجوڑ ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے مقامی علماء کا کل عید منانے کا اعلان

ہفتہ 18 اگست 2012 21:52

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی قابل قبول اور شرعی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں اس لئے پاکستان میں عید الفطر 20 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی۔چاند کی رویت سے متعلق مرکزی کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ عید 20 اگست کو ہوگی لیکن باجوڑ اور خیبر ایجنسی کے علماء نے کل عید منانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیر صدارت کراچی میں جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد میں ہوئے ۔ ان اجلاسوں میں ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مفتی منیب الرحمن نے 20 اگست کو عید کا اعلان کیا۔ دوسری طرف باجوڑ اور خیبر ایجنسی میں مقامی علماء نے اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔ ادھر سعودی عرب سمیت عید الفطر کل اتوار 19 اگست کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل جمعہ کو سعودی عرب سمیت قطر، کویت اور اردن میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں عیدالفطر 19 اگست بروز اتوار کو منانے کا اعلان کیا گیا

متعلقہ عنوان :