افغان وفد کی پاکستانی جیل میں قید ملا برادر سے خفیہ ملاقات، امن مذاکرات پر ملا برادر کی رائے معلوم کی،صدر کرزئی کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین داد، وزیر داخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی تصدیق کردی

اتوار 12 اگست 2012 17:18

افغان صدر حامد کرزئی کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین داد نے پاکستانی جیل میں قید ملا برادر سے خفیہ ملاقات کر کے امن مذاکرات پر ان کی رائے معلوم کی جس کی تصدیق وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی کی ۔ اتوار کو پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وفد نے پاکستان میں قید ملا برادر سے خفیہ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت افغان صدر حامد کرزئی کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین داد نے کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ رنگین داد نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ میری ملا برادر سے ملاقات ہوئی ہے ان سے امن مذاکرات پر ان کی رائے معلوم کی ہے، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی افغان وفد کی ملا برادر سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔ رحمن ملک نے برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان بھر پور تعاون کر رہا ہے