واہگہ بارڈر: مزید 105 ہندو خاندان کی یاترا کے لیے بھارت روانگی

ہفتہ 11 اگست 2012 13:21

واہگہ بارڈر کے راستے مزید ایک سو پندرہ ہندو یاتریوں کی بھارت روانگی جاری ہے ۔ قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتی برادری کو ظاہر کرتا ہے ۔اسی اقلیتی برادری میں سے چند ہندو خاندانوں کے مستقل بھارت جانے کی اطلاعات پر ہر ذی شعور پاکستانی افسردہ ہے ۔ بھارت جانے والے کئی ہندووں نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا اوراب تحقیقات کے بعد ہندوؤں کو بھارت جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔

گزشتہ روز سو سے زائد افراد واہگہ کے راستے بھارت گئے تھے ۔ ایک سو پندرہ افراد کو این او سی نہ ہونے کی وجہ سے روک دیا گیاتھا جو بھارت جانے کیلئے آج واہگہ بارڈر پہنچے ۔ن افراد کا کہنا تھا وہ بھارت مذہبی مقامات کادورہ کرنے کیلئے جارہے ہیں۔ انہیں ایک ماہ کا ویزہ ملا ہے ۔ اس موقع پر بھارت جانے والے بچوں نے پاکستان سے اپنی بھرپور محبت کااظہار کیا

متعلقہ عنوان :