کوئی پیپلز پارٹی کو جمہوریت اور سیاست کا درس نہ دے ،ہمارے قائدین اور کارکنوں نے اپنے خون کی قربانی دے کر جمہوریت کو دوام بخشا ہے،جمہوریت کیلئے ہماری قیادت نے قید کاٹی ،کوڑے کھائے خون دیا ،حکومت صاف شفاف ، غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے سنجیدہ ہے،انتخابات میں عوام کا ہر فیصلہ قبول کریں گے،پیپلز پارٹی کا پیغام محبت ہے سب تک پہنچانا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہونے پر فخر ہے ،تھرکول منصوبہ سب سے پہلے بے نظیر بھٹو دور میں شروع ہوا ،منصوبے پر 4غیر ملکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، منصوبے پر توقع سے زیادہ کام ہو چکا ہے، منصوبہ کی تکمیل سے لوگ باہر سے مزدوری کیلئے پاکستان آئیں گے، منصوبہ کیلئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا تھرکول سائٹ کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 9 اگست 2012 17:41

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی پیپلز پارٹی کو جمہوریت اور سیاست کا درس نہ دے ،ہمارے قائدین اور کارکنوں نے اپنے خون کی قربانی دے کر جمہوریت کو دوام بخشا ہے،جمہوریت میں ہماری قیادت کا پاک خون ، ہماری جدوجہد ،ہماری قیدیں ، ہمارے کوڑے شامل ہیں، ہم نے گھر بار اجاڑکر جمہوریت کیلئے کام کیا ہے،حکومت صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے سنجیدہ ہیں، صاف شفاف انتخابات کسی کو پسند ہوں نہ ہوں پیپلز پارٹی کو بہت پسند ہیں،عوام جو بھی فیصلے کرے گی قبول کریں گے،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے کارکنوں میں برداشت اور جو اپنے کارکنوں کو ان کا حق دیتی ہے ،ہر دور میں پیپلز پارٹی کے راستے میں دیواریں کھڑی کی گئیں ،پیپلز پارٹی کا پیغام محبت ہے جسے سب تک پہنچانا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہونے پر فخر ہے ، آپ کی طرح میں بھی جلسوں کیلئے دریا ں بچھاتا اور ٹینٹ لگاتا رہا ہوں،تھرکول ذخائر کا سب سے پہلے ادراک بے نظیر بھٹو کو ہوا، صوبائی حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں سے مل کر کام شروع کر دیا ہے، ایک برطانوی اور 3 چینی کمپنیاں پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں،تھرکول منصوبے پر توقع سے زیادہ کام ہو چکا ہے،تھرکول منصوبہ مکمل ہو گیا تو بیرون ملک سے بھی لوگ پاکستان مزدوری کے لئے آئیں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں تھرکول سائٹ کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے