ادائیگیوں کے طریقہ کار پر آئی پی پیز،حکومت سے جواب طلب

جمعرات 9 اگست 2012 14:00

چیف جسٹس جسٹس افتخارمحمدچودھری نے کہاہے کہ عدالت کو معلوم ہے لوگوں کے حالات خراب ہیں، سسٹم بھی تو چلانا ہے ، ترقی یافتہ ملکوں میں بجلی کانظام کمپیوٹرائزڈہے ، ہمارے ہاں طریقہ کار پرانا ہے ، بجلی کی طرح گیس کی بھی بڑے پیمانے پر چوری ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آئی پی پیز کوواجبات کی عدم ادائیگی کے مقدمہ کی سماعت کی۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہاکہ بجلی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔عدالت نے آئی پی پیز 24 ارب روپے کی ادائیگی کے طریقہ کار پرآئی پی پیز اور این ٹی ڈی سی کل جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی