توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے ملک ریاض پر فرد جرم عائد کردی

جمعرات 9 اگست 2012 11:23

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں بحریہ ٹاوٴن کے سابق چیئرمین ملک ریاض پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملک ریاض نے فرد جرم سے انکار کیا ہے ۔ملک ریاض کے وکیل عبدالباسط نے دلائل دیے کہ ملک ریاض نے انٹرا کوٹ اپیل دائر کی ہے لہٰذا اپیل کے فیصلے تک توہین عدالت کیس کی سماعت روکی جائے جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض پر آج ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے بھی فرد جرم پر اعتراض کیا لیکن عدالت نے اسے بھی مسترد کردیا اور ملک ریاض فرد جرم عائد کردی. بعدازاں سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی گئی