پشاور: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی، 5 افراد زخمی

بدھ 8 اگست 2012 11:18

پشاور کے علاقے گل آباد کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے .پولیس کے مطابق ایف سی کی گاڑی جو کہ جمرود خیبر ایجنسی سے پشاور ارہی تھی کہ گل آباد فیز تھری حیات اباد موڑ پہنچی تو پہلے سے نصب شدہ بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں میجر افتاب ، فضل الرحمن بھی شامل ہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی

متعلقہ عنوان :